اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے پیش نظر ینگون اور بنکاک میں پاکستانی سفارتخانے ہنگامی حالات میں پاکستانی شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے فعال رہیں گے۔ جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کردیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق کسی بھی مدد کے لئے ینگون میں انور زیب (ناظم الامور) سے 959880922880+ ، محمد شعیب (کونسلر) سے 959448999967+ ، علی شیر (قونصلر اسسٹنٹ) سے 959457099977+ ، بنکاک میں فہد (فرسٹ سیکرٹری) سے 66 95 968 1506+ ، یاسین (قونصلر اسسٹنٹ) سے 66 91 697 7702+ جبکہ کرائسز مینجمنٹ یونٹ وزارت خارجہ اسلام آباد میں فون نمبر 9207887۔051 اور ای میل : cmu1@mofa.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان اس شدید قدرتی آفت کے تناظر میں میانمار اور تھائی لینڈ کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577054