میانمار سے جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوںکی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہو گئی، اقوام متحدہ

118

اقوام متحدہ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار میں جاری تشدد سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اب بھی روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں روہنگیا مہاجرین بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں۔ اس ادارے کی طرف سے روہنگیا مہاجرین کے لیے مزید امداد کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ بین الاقوامی اداروں کے مطابق میانمار میں روہنگیا اقلیت کو نسل کشی کا سامنا ہے۔