ینگون۔22جولائی (اے پی پی):میانمار کی مشرقی ریاست شان میں زلزلے کے دو مختلف جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 اور6.1 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات و ہائیڈرولوجی(ڈی ایم ایچ) نے بتایا کہ میانمار میں گزشتہ رات کو پہلا زلزلہ ریاست شان کے علاقہ کینگ تونگ میں 32 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق شمال مشرق میں آیا جس کی گہرائی 6کلومیٹر تھی جبکہ دوسرا زلزاس کے تھوڑی دیر بعد آیا جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 8کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔