میانمار کی حکومت روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی تحقیقات کرائے ،اقوام متحدہ

123

اقوام متحدہ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے میانمار کی حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے واقعات کی تحقیقات کرانے کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کے امور بارے اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب یانگ ہی لی نے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت کو مسلم آبادی والے علاقوں میں گھروں کو آگ لگائے جانے اور غیر مسلح افراد کے قتل کے تازہ واقعات کے بارے میں سامنے آنے والی رپورٹوں کی تحقیقات کرانا چاہیے۔میانمار کے حکام کا دعوی ہے کہ پولیس نے اب تک 30حملہ آوروں کو ہلاک اور 53کو گرفتار کرلیا ہے