میانمار کے صوبہ اراکان کے ڈیڑھ لاکھ افراد امدا د کے منتظر ہیں مگر حکومت اجازت نہیں دے رہی، اقوام متحدہ

134

ینگون ۔ 4 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ میانمار کے اراکان صوبے سے متعلق موقف کی وجہ سے ایک لاکھ 50 ہزار محتاج افراد کو امدا د فراہم نہیں کی جا سکی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ دفتر کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے وفد نے اراکان میں اس علاقے میں دو دن تک تحقیقات کیں جہاں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے۔ میانمار حکومت نے تشدد کے واقعات کے بعد 9 اکتوبر سے علاقے میں امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور تین ہزار سے زائد بچوں کو ناکافی خوراک کی وجہ سے صحت کے مسائل در پیش ہیں۔ وفد نے علاقے میں بلا مشروط داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تاکہ کہ مستحق افراد کو خوردنی اشیاء اور ادویات فراہم کی جا سکیں۔