ینگون ۔ 13 نومبر (اے پی پی) میانمر کی مغربی ریاست راکھائن میں تشدد کے تازہ واقعات میں 2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی ریاست میں کلئیرنس آپریشن میں مصروف تھے کہ مئینتانگ قصبے کے قریب ہتھیاروں سے مسلح 60 افراد نے فوجیوں پر حملہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق فوج کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک ہو گئے تاہم باقی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔