میانمر کی ریاست راکھائن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 70افراد ہلاک ہوئے ‘ رپورٹ

127

رنگون۔ 15 نومبر (اے پی پی) میانمر کی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی ریاست راکھائن میں صورتحال پر قابو پانے کے لئے اب تک 70سے زائد افراد کو ہلاک کیا ہے۔فوج کی طرف سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ واقع سرحد سے متصل علاقوں میں یہ کارروائیاں کی گئیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 9اکتوبر کو بعض پوسٹوں پر حملوں کے بعد کارروائیاں کی گئیں ان کارروائیوں میں اب تک 70سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔