میانوالی،تری خیل کچہ میں گھر میں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو1122 ٹیم نے بحفاظت باہر نکال لیا

163
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

میانوالی۔ 06 اگست (اے پی پی):میانوالی کے علاقے تری خیل کچہ میں گھر میں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو1122 ٹیم نے بحفاظت باہر نکال لیا۔

ریسکیو1122 کے مطابق انہیں سیلاب زدہ علاقہ تری خیل کچہ/شیخانوالی سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ایک گھر میں دریائے سندھ کا سیلابی پانی داخل ہونے سے 8افراد کے پھنس گئے ہیں اور انکی جانوں کو خطرہ ہے جس پرریسکیو1122کی ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال کی زیر نگرانی موقع پر پہنچ گئیں۔

سیلاب میں پھنسے 8افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو1122کی ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے تمام افراد کو باہر نکال لیا۔ریسکیو آپریشن کی نگرانی موقع پر موجود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال خود کر تےرہے۔