میانوالی فائرنگ،2بھائیوں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،آئی جی پنجاب کا نوٹس

96
IG Punjab
IG Punjab

لاہور۔20مارچ (اے پی پی):میانوالی میں فائرنگ سے 2بھائیوں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ کا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے لیا اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کا ڈی پی او میانوالی نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔