میاں بیوی کے جھگڑے میں انا ختم کر کے معاملات بہتر کئے جاسکتے ہیں،سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

109
Lahore High Court
Lahore High Court

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس (ر)محمد انوارالحق نے کہا ہے کہ ہر جھگڑے کا علاج مکالمے میں ہوتا ہے،میاں بیوی کے جھگڑے میں انا ختم کر کے معاملات بہتر کئے جاسکتے ہیں۔

وہ بدھ کے روز موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں سرکاری و نجی زندگی میں توازن برقرار رکھنے کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی سید حشمت کمال سمیت زیرتربیت افسران نے سیشن میں شرکت کی۔ جسٹس( ر) محمدانوار الحق نے کہاکہ دوسروں سے بہتر ہونے کی سوچ انا کی بڑی وجہ ہے، سماجی و ازدواجی خوشی باہر سے نہیں ملتی ،سچ کو محفوظ رکھ کر بھی ہم گھر بچا سکتے ہیں ۔

انہوں نے بعد میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں میوزیم کا بھی دورہ کیا۔کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے جسٹس ریٹائرڈ محمد انوارالحق کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔