میاں جاوید لطیف نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کے ایما پر ملکی سلامتی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، ن لیگ کی ملک دشمن سازشیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں، فیاض الحسن چوہان

79
جیلوں میں موجود بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ، فیاض الحسن چوہان

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن میاں جاوید لطیف کی جانب سے جاری کیے گئے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میاں جاوید لطیف نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کے ایما پر ملکی سلامتی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، آہستہ آہستہ ن لیگ کی ملک دشمن سازشیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ن لیگ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنی ہار کے بعد حکومت، عوام اور پی ڈی ایم سمیت سب کو بے وقوف بنانے کے چکروں میں ہیں۔ صو با ئی وزیر جیل خانہ جات نے یہ بھی کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے یہ نام نہاد قائدین پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں، ماضی میں بھی ن لیگ نے جمہوری اداروں کو کمزور رکھ کر اپنے اقتدار کو طول بخشا۔

فیاض الحسن چوہان نے میاں جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ اور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی اندرونی و بیرونی دشمنوں سے حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔