اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ میاں صاحب آپ کے بقول ہم نے تو بچنے کے لئے بکری ڈھونڈنی ہے آپ نے تو نیب میں بھینسیں کٹے مرغیاں دودھ اور گوبر تک بیچ ڈالا۔بدھ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ جب خان غریب کو کٹے اور مرغیاں دینے کی بات کرتا ہے تو کئی ارسطو مذاق اڑاتے ہیں۔ اور خود ارب پتی ہوگئے کٹوں سے۔