میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کر یں، بیرسٹر شہزاد اکبر

83

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے (ن) لیگ کو مشورہ دیا ہے کہ ان کے تمام پارلیمانی اراکین کو چاہیے اپنے استعفے اپنے لندن والے قائد میاں صاحب کو بھجوائیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ( ‏ن) لیگ کے لیے مفت مشورہ ہے۔ میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کر یں۔’’ ایس توں گھٹ گل تے انقلاب نیئں جے آنا‘‘۔