میاں محمودالرشید کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے لوگوں کی انکی رہائش گاہ آمد

104
APP72-13 LAHORE: May 13 – Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar offering Fateha after condoling with Provincial Minister Mian Mahmoodur Rasheed on sad demise of his mother. APP

لاہور۔13 مئی(اے پی پی ) وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا ان کی رہائش گاہ پر آمد کا سلسلہ جاری رہا ۔ سوموار کو تعزیت کے لئے آنے والوں میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر ریونیو کرنل (ر) محمد انور ، وزیر ایکسائز حافظ محمد ممتاز، آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز، سی سی پی اولاہور بی اے ناصر، پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ ملک تیمور، ڈی جی پی ایچ اے لاہور جہانگزیب اعوان، وی سی پی ایچ اے لاہورحافظ ذیشان، چیئرمین آر ڈی اے عارف عباسی، چیئرمین ایف ڈی اے اسد معظم، وی سی واسا فیصل آباد شاہد جاوید، ممتاز کالم نگار حفیظ اللہ نیازی اور دیگر شامل تھے۔دریں اثناء میاں محمود الرشید کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتما م کیا گیا۔جامع مسجد محمدیہ رچنا بلاک علامہ اقبال ٹائون میں ہونے والی قرآن خوانی کے بعد حاضرین نے دعا کی کہ خداوند تعالی، مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔