میاں مفرور اور درباریوں نے خود کو ہمیشہ قانون سے بالاتر سمجھا، عوام جانتے ہیں کہ مہنگی ایل این جی کے پیچھے کس کے معاہدے ہیں،معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل

53

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ میاں مفرور اور درباریوں نے خود کو ہمیشہ قانون سے بالاتر سمجھا، عوام جانتے ہیں کہ مہنگی ایل این جی کے پیچھے کس کے معاہدے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج نااہل لیگ کا سب سے بڑا مسئلہ احتساب ہے، میاں مفرور اور درباریوں نے خود کو ہمیشہ قانون سے بالاتر سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کا گھیرا تنگ ہونے پر ا ن کی چیخیں مریخ تک سنی گئیں۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ مہنگی ایل این جی کے پیچھے کس کے معاہدے ہیں، قانون شکن ہمیں قانون سکھانا بند کریں۔