39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںمیاں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سنٹر پر کام کی رفتار...

میاں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سنٹر پر کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا

- Advertisement -

سرگودھا۔ 15 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی متوقع سرگودھا آمد کے باعث میاں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سنٹر پر کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے جبکہ مختلف شاہراؤں پر صفائی کیساتھ ساتھ استقبالیہ بینرز بھی لگنے شروع ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرگودھا آمد کے حوالہ سے انتظامیہ متحرک نظر آرہی ہے وہ دورہ سرگودھا کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کرنے کیساتھ ساتھ بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرینگی اسی طرح وہ قینچی موڑ تا اسلام پورہ سڑک کا جائزہ بھی لیں گی جبکہ 47پل اوور ہیڈ برج کا باقاعدہ افتتاح بھی کرینگی جس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں مریم نواز سرگودھا میں ارکان اسمبلی‘ مسلم لیگی عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گی جبکہ سرگودھا کیلئے سیوریج‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور مختلف منصوبہ جات کی منظوری کا اعلان کریں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597283

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں