سرگودھا۔ 05 اپریل (اے پی پی):چیئرمین زکوٰۃ و عشر پنجاب رانا منور غوث خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا قیام سرگودھا کے شہریوں کے لئے حکومت پنجاب کا تحفہ ہے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر ضلعی، صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)عبدالرزاق ڈھلوں کی رہائش گاہ پر سابق رکن پنجاب اسمبلی و سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر لیاقت علی سمیت دیگر عہدے داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) جب بھی اقتدار میں آئی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اور ملک کو ہمیشہ آگے لے جانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ،
سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے ترقیاتی منصوبے پاکستان مسلم لیگ کی عوام دوستی کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں میاں نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا قیام سرگودھا کے شہریوں کے لئے حکومت پنجاب کا تحفہ ہے جبکہ 47 پل اوورہیڈ بریج کی تعمیر اور قینچی موڑ سے اسلام پورہ پل تک سڑک کو دو رویہ کرنا اس کے علاوہ شاہین آباد سرگودھا روڈ،بھلوال سرگودھا روڈ اور اسی طرح دیگر بڑے پروجیکٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے
جو یقیناَ سرگودھا کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت علی خان، عبدالرزاق ڈھلوں اور دیگر قائدین کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے جس انداز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578719