نیویارک۔26اگست (اے پی پی):آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن اور ان کے برطانوی جوڑی دار جمی مرے اے ٹی پی ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ۔
ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن اور ان کے برطانوی جوڑی دار جمی مرے پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے حریف اٹلی کے سائمن بولیلی اور ان کے برازیلین جوڑی دار مارسیلو کو شکست دی ۔
مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن اور ان کے برطانوی جوڑی دار جمی مرے پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کے سائمن بولیلی اور ان کے برازیلین جوڑی دار مارسیلو میلو کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7 (2-7)اور2-6سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ مناکو کے ہیوگو نیس اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار جان زیلینسکی سے ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=323901