میثاق سنٹرز پلیٹ فارم سے اقلیتی شہریوں کے مسائل کا ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے،آئی جی پنجاب

8

لاہور۔21جون (اے پی پی):آئی جی کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے میثاق سنٹرز اقلیتی کمیونٹی کو خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں، ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر کے میثاق سنٹرز سے اب تک 43 ہزار 633 اقلیتی افراد نے استفادہ کیا، میثاق سنٹرز پر 5 ہزار 813 اقلیتی افراد کے مسائل حل کئے گئے ،36 ہزار 741 اقلیتی افراد کو پولیس خدمت مراکز سے متعلقہ سروسز فراہم کی گئیں اور 42 ہزار 565 اقلیتی افراد نے میثاق سنٹرز کی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا ، انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں اب تک 2967 اقلیتی افراد نے استفادہ کیا،250 اقلیتی افراد کے مسائل حل کیے گئے، 3280 کو خدمت مراکز سے متعلقہ سروسز فراہم کی گئیں، آئی جی پنجاب نے بتایاکہ پولیس میثاق سنٹرز اقلیتی کمیونٹی کے مسائل حل کرکے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں، میثاق سنٹرز کے پلیٹ فارم سے اقلیتی شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے، میثاق سنٹرز کا مسیحی افسران پر مشتمل عملہ ترجیحی بنیادوں پر اقلیتوں کے مسائل حل کر رہا ہے۔