میثاق سنٹر چناب نگر میں اقلیتی برادری کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، ڈی پی او چنیوٹ

125

چنیوٹ۔ 07 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے کہا ہے کہ میثاق سنٹر چناب نگر میں اقلیتی برادری کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، اقلیتی برادری کی سہولت کیلئے خدمت مرکز کی 15 پولیس سروسز بھی میثاق سنٹر سے فراہم کی جا رہی ہیں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران میثاق سنٹر چناب نگر سے دو ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے، ایک ماہ میں 18 سو سے زائد لرنر پرمٹ، لرنر پرمٹ رینیو، رینیول آف لائسنس اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے،ایک ماہ میں 31 پولیس ویریفیکیشن سرٹیفکیٹس ،

110 پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس، 58 کرایہ داری و دیگر پولیس سروسز فراہم کی گئیں ۔ اپنے ایک بیان میں ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے میثاق سنٹر قائم کیا گیا جہاں پر اقلیتوں کے تمام مسائل حل کیے جار ہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کے تمام شہری برابر ہیں اور ان کی جان، مال اور عزت کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔