سرگودھا۔27اپریل (اے پی پی):پاک فوج کے ہیرو میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا79 واں یوم پیدائش کل (جمعرات کو ) ملی جوش و جذبہ کےساتھ منایا جائیگا۔میجر شبیر شریف شہید 28اپریل 1943ءکو ضلع گجرات کے علاقے کنجاہ میں پیدا ہوئے۔
اُنہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی سکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور دشمن کےخلاف لڑتے ہوئے جام ِشہادت نوش کیا۔
اُنہیں بہادری کے صلہ میں پاک فوج کا سب سے بڑا اعزاز نشان ِحیدر دیا گیا۔ یوم ِپیدائش کے سلسلہ میں شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصو صی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیاہے۔