ٹوکیو۔23دسمبر (اے پی پی):میجر لیگ کے کھلاڑی اوتانی شوہے کے پرانے پرائمری سکول کے طلبا کو بیس بال کے چند ایسے دستانے دیکھنے کا موقع ملا جو اس مشہور کھلاڑی نے جاپان کے سکولوں کو عطیہ کیے ہیں۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق گزشتہ ماہ اوتانی نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ 20,000 کے لگ بھگ پرائمری سکولوں کو تقریباً 60,000 دستانے دیں گے۔ اوتانی …
میجر لیگ کے کھلاڑی اوتانی شوہے کے عطیہ کردہ بیس بال دستانوں کی نقاب کشائی

مزید خبریں
ٹوکیو۔23دسمبر (اے پی پی):میجر لیگ کے کھلاڑی اوتانی شوہے کے پرانے پرائمری سکول کے طلبا کو بیس بال کے چند ایسے دستانے دیکھنے کا موقع ملا جو اس مشہور کھلاڑی نے جاپان کے سکولوں کو عطیہ کیے ہیں۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق گزشتہ ماہ اوتانی نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ 20,000 کے لگ بھگ پرائمری سکولوں کو تقریباً 60,000 دستانے دیں گے۔
اوتانی کے دائیں ہاتھ کے دو اور بائیں ہاتھ کا ایک یعنی کُل ملا کر تین، آنےتائی پرائمری سکول کو بھیجے گئے تھے جو شمال مشرقی جاپانی پریفیکچر ایواتے کے اوشُو شہر میں واقع ہے۔ جمعہ کو اسکول کے دوسرے سمسٹر کی اختتامی تقریب کے بعد تقریباً 250 طلبا نے ان پر پہلی نگاہ ڈالی۔
دستانوں کے ساتھ اوتانی کا پیغام بھی تھا جس میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دستانے آئندہ نسل کے لیے خوابوں اور حوصلے کی علامت بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا، "آئیے بیس بال کھیلیں”۔سکول پرنسپل نے عطیہ کو کرسمس کا ایک بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوتانی کے کھیل سے بچے توانائی اور امید کی کرنوں سے سرشار ہوں گے۔








