اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جہلم کے بہادر سپوت میجر محمد اکرم شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر محمد اکرم جذبہ حب الوطنی، جنگی فہم و فراست اور انسانی حوصلوں کی معراج تھے۔
اتوار کو میجر محمد اکرم شہید کے 50 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میجر محمد اکرم نے 1971ءکی جنگ کے دوران مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر تمام مشکلات کے باوجود دشمن کا عزم و حوصلے سے مقابلہ کیا اور 5 دسمبر 1971ءکو بھارت کے خلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم جہلم کے بہادر سپوت میجر محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ملک و قوم کے لئے ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا