25.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںمیجر محمد اکرم شہید کا 52واں یوم شہادت،قوم کو اپنے بہادر اور...

میجر محمد اکرم شہید کا 52واں یوم شہادت،قوم کو اپنے بہادر اور جری سپوتوں پر فخر ہے، سپیکر قومی اسمبلی کا پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے بہادر اور جری سپوتوں پر فخر ہے۔شہدا کی قربانیاں اتحاد ،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔ منگل کو انہوں نے میجر محمد اکرم شہید(نشان حیدر) کے 52ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں میجر محمد اکرم شہید (نشان حیدر )کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر نے 1971 کی جنگ میں مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔

میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر نے دہلی کے محاذ پر بہادری اور شجاعت کی لازوال تاریخ رقم کی۔ میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کی بہادری اور شجاعت پر انہیں ملک کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز (نشان حیدر) سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے 52واں یوم شہادت پر ان کی بہادری و جرات پر سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں