راولپنڈی۔11فروری (اے پی پی):میجر محمد جواد شہید اور کیپٹن صغیر عباس شہید کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر محمد جواد شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی اور کیپٹن صغیر عباس شہید کی نماز جنازہ کوٹ ادو میں ادا کی گئی،
نماز جنازہ میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، جوانوں، عزیز و اقارب اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بعدازاںشہیدوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں دونوں اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔