میراتھون ریس میں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کےلئے تقریب تقسیم انعامات

75
میراتھون ریس میں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کےلئے تقریب تقسیم انعامات

مظفرگڑھ۔ 17 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ ہمارے لیے یہی خوشی کی بات ہے کہ ہماری عوام خوش ہے۔ یہ بات انہوں نے "دوڑ مظفرگڑھ دوڑ” میں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ ایک پر امن ضلع ہے یہاں کی مٹی زرخیز ہے، اس ضلع کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے اور ساتھ چلیں گے۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 15 ہزارروپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 10 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 5 ہزار روپے کے نقد انعامات اور ٹرافی پیش کی۔ گرلز میراتھن میں پہلی پوزیشن پوزیشن بشریٰ دوسری پوزیشن مریم اور تیسری پوزیشن عاصمہ نے حاصل کی۔

مردوں کی میراتھن دوڑ میں پہلی پوزیشن حسنین عطا، دوسری پوزیشن عدنان نواز ، تیسری پوزیشن شوکت محمود نے حاصل کی۔ سائیکل ریس میں پہلی پوزیشن محمد یونس، دوسری پوزیشن مزمل عباس اور تیسری پوزیشن محمد ارسلان نے حاصل کی۔ محمد حمزہ بیگ کو پنجاب پولیس کی طرف سے ڈی پی او سید حسنین حیدر نے 5 ہزار اور یامین راہی کو 10 ہزار روپے کا خصوصی کا انعام دیا گیا۔ سپیشل بچوں کو اے سی مظفرگڑھ کی طرف سے تحائف دئیے گئے۔