راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملے میں پاک فوج کے حوالدار سمیت 2 افراد شہیدجبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ کے بازار میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دیا۔
خودکش دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے حوالدار محمد امیر کا تعلق میانوالی سے تھا۔سکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔