27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیرا تعلق سیاست سے نہیں، خدمت سے ہے، پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی رانا...

میرا تعلق سیاست سے نہیں، خدمت سے ہے، پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی رانا محمد فیاض

- Advertisement -

سیالکوٹ۔3مئی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد فیاض نے کہا ہے کہ میرا تعلق سیاست سے نہیں، خدمت سے ہے یہی وجہ ہے کہ میرے دروازے حلقے کے ہر فرد کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے حلقہ میں معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ حلقہ پی پی 49 کا ہر فرد خود کو باعزت، بااختیار اور محفوظ محسوس کرے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شہری اپنے جائز کام کے لیےبلا جھجھک میرے ڈیرے پر آسکتا ہے

ان شاء اللہ ہر کسی کو اس کا حق ملے گا اور کسی کا حق ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں تمام سرکاری اداروں اور افسران کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ رشوت، سفارش اور ناانصافی کی اس حلقے میں کوئی گنجائش نہیں۔ رانا محمد فیاض کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر پسرور کو ترقی، انصاف اور امن کا گہوارہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہر غریب، محنت کش اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوں، یہ حلقہ میرے لیے ایک ذمہ داری ہےاور میں اسے نبھانے کے لیے ہمہ وقت حاضر ہوں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591933

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں