سرینگر ۔ 03 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے اراکین اور عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق کی صدارت میںسرینگر میں منعقد ہوا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ پانچ ہفتوں سے جامع مسجد سرینگر میں نمازجمعہ کی ادائیگی پرقدغن ، نمازیوںکو مسجد جانے سے روکنے اور میرواعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ کی ادائیگی اور اپنی منصبی ذمہ داریوں سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند رکھنے کی شدید مذمت کی گئی ۔