میرپور پولیس نے جدون پلازہ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں کارروائی کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا

میرپور پولیس نے جدون پلازہ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں کارروائی کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا

ایبٹ آباد۔ 4 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد کے جدون پلازہ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، میرپور پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔ میرپور پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق گذشتہ رات تقریباً 9 بجے جدون پلازہ کے قریب گاڑیوں کے ایکسیڈنٹ کے بعد جدون پلازہ، جناح آباد سٹریٹ نمبر9 میں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا، اس دوران ارسلان اور دیگر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں 22 سالہ معاذ اللہ ولد منظور حسین سکنہ شاہزمان کالونی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ جھگڑے کے دوران حارث ولد ریاست خان سکنہ کوٹھیالہ حال البدر کالونی معمولی زخمی ہوا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں اور ناکہ بندیاں جاری ہیں۔