- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 21 مئی (اے پی پی):میرپور پولیس نے بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش نیلم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ میرپور کیڈٹ محمد نواز نےکارروائی میں خاتون سمیت 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان حسنین تنولی اور نیلم بی بی سے دوران تلاشی 2240 گرام چرس اور 504 گرام آئس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کی گاڑی مہران جس میں ملزمان گھوم پھر کر منشیات کا مکروہ دھندا کرتے تھے، کو بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599584
- Advertisement -