میرپور پولیس کی کارروائی،2 منشیات فروشں گرفتار

122

ایبٹ آباد۔ 5 اپریل (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ میرپور پولیس انسپکٹر کیڈٹ محمد نواز کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے دوران گشت فرحان سے 1022 گرام ہیروئن اور 213 گرام آئس برآمد کر لی، اسی طرح ایک اور کارروائی میں دانیال سے 2035 گرام چرس، احمد رشیدسے 25 لیٹر شراب اور محفوظ سے دو گیلن شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔