مقبوضہ بیت المقدس ۔ 04 اگست (اے پی پی)اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی حکومت نے سابقہ تمام حکومتوں کے مقابلے میں یہودی خاندانوں کی آباد کاری کے نئے منصوبوں کو فروغ دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں ایک نئی یہودی بستی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میںاسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ انھوں کی حکومت نے سابقہ تمام حکومتوں کے مقابلے میں یہودی خاندانوں کی آباد کاری کے نئے منصوبوں کو فروغ دیا ہے ۔ نئی بستی مغربی کنارے میں انتہائی قدامت پسند یہودی علاقے بیتار اِلیت کے پہلو میں قائم کی جا رہی ہے۔ بیتاراِلیت میں 50 ہزار قدامت پسند یہودی بستے ہیں۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی قانون کی روشنی میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں قائم کی جانے والی یہودی بستیاں غیرقانونی تصور کی جاتی ہیں لیکن اسرائیل اس قانون کو خاطر میں نہیں لاتا۔