37.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومقومی خبریںمیری ٹائم ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کا مقصد ساحلی آبادیوں کو بااختیار بنانا...

میری ٹائم ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کا مقصد ساحلی آبادیوں کو بااختیار بنانا ہے، ساحلی آبادی کے مستحق اور باصلاحیت طلبا وظائف سے معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے ،محمد جنید انوار چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ میری ٹائم ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کا مقصد ساحلی آبادیوں کو بااختیار بنانا ہے، ساحلی آبادی کے مستحق اور باصلاحیت طلباء وظائف سے معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

وزارت بحری امور کی اجنب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے میری ٹائم ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فنڈ کا مقصد ساحلی آبادیوں کو بااختیار بنانا ہے، ساحلی آبادی میں مقیم بچوں کو وظائف دیں گے، وظائف مستحق اور باصلاحیت طلباء کے لیے ہوں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ فنڈ سے بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ فنڈ کو مستقبل میں قومی سطح پر وسعت دی جائے گی،فنڈ کے نظم و نسق کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ وظائف کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائینگے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601085

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں