22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمیری گاڑی غزہ کے بچوں کے علاج کے لیے استعمال کی جائے...

میری گاڑی غزہ کے بچوں کے علاج کے لیے استعمال کی جائے ، پوپ فرانسس کی وصیت

- Advertisement -

ویٹی کن ۔6مئی (اے پی پی):مسیحوں کے سابق روحانی پیشوا آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری وصیت نے ایک انسانی ہمدردی پر مبنی پیغام دیا جو خاص طور پر غزہ کے بچوں سے متعلق تھا۔العربیہ کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں کہا کہ "پوپ موبائل”کے نام سے معروف وہ گاڑی جو انہوں نے 2014 میں بیت اللحم کے دورے کے دوران استعمال کی تھی اسے غزہ کے بچوں کے علاج کے لیے ایک موبائل میڈیکل کلینک میں تبدیل کیا جائے۔

یہ خبر ویٹی کن کے سرکاری نیوز پورٹل "دی ویٹی کن نیوز” نے دی ہے۔اس منصوبے کے تحت گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا میڈیکل سینٹر بن جائے جہاں بچوں کے طبی معائنے، علاج، ویکسی نیشن، مرہم پٹی اور فوری ٹیسٹ کی سہولت موجود ہو گی۔یہ گاڑی خاص طور پر ان علاقوں میں بھیجی جائے گی جہاں صحت کی سہولتیں ناپید ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593099

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں