میرے دور اقتدار کی کامیابیوں کو یاد رکھا جائے گا، صدر ٹرمپ

50

واشنگٹن ۔3جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ٹرمپ نےاپنے ایک وڈیو بیان میں اپنے دور اقتدار میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کامیابیوں کو یاد رکھا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے اب تک ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے خلاف شکست کو رسمی طور پر قبول نہیں کیا ہے، تاہم انہوں نے فلوریڈا میں موجود ان کے ریزارٹ سے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد ٹویٹر پر ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی تعریف کی ہے۔انہوں نے خاص طور پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو مستحکم بنانے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں انتہائی کم مدت میں کووڈ۔19 کی ویکسین تیار کر لی گئی ہے اور انہوں نے اس بارے میں درست پیش گوئی کر دی تھی۔