اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میر حاصل خان بزنجو واقعی بڑے انسان تھے‘ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سپیکر نے میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پر اظہار تعزیت کے طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا۔