میر حمزہ فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

149
میر حمزہ فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر
میر حمزہ فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

راولپنڈی۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈکرکٹ ٹیموں کےدرمیان تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل میر حمزہ کو دائیں ٹانگ میں تکلیف کے باعث سکواڈ سے باہر کردیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق میر حمزہ کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے ۔میر حمزہ کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف محسوس ہوئی تھی۔ ٹانگ میں تکلیف کی وجہ سے میر حمزہ ٹریننگ میں حصہ نہیں لے سکے۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر وہ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحت یابی اور بحالی کا عمل مکمل کریں گے۔