کوئٹہ۔ 23 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہاہے کہ میر نصیر مینگل اور ان کا خاندان پاکستان کی سالمیت، قربانی اور وفاداری کی روشن علامت ہیں ، میر عطاالرحمن مینگل پر قاتلانہ حملہ اور انکی شہادت انتہائی افسوسناک ہیں ۔اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ وڈھ میں میر شفیق الرحمن مینگل کے بھائی میر عطاالرحمن مینگل پر قاتلانہ حملہ اور انکی شہادت ایک انتہائی افسوسناک، دل دہلا دینے والا اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔
میر نصیر مینگل اور ان کا خاندان پاکستان کی سالمیت، قربانی اور وفاداری کی روشن علامت ہیں، جن کی جدوجہد ہماری قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے۔فتنہِ ہندوستان کے آلہ کار دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کارروائی ریاستِ پاکستان پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔اللہ پاک شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور تمام زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔