میر علی مردان ڈومکی کا امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت

194
ڈومکی

کوئٹہ۔ 17 دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح نے امیر کویت کی حیثیت سے ترقی و خوشحالی امن کیلئے خدمات سر انجام دیں ،

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں نگران وزیر اعلٰی نے کہا کہ اس عظیم نقصان پر ہم آل الصباح اور اپنے برادر کویتی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح ایک عظیم قائد اور دانا شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے امارات کویت اور اسلامی ممالک کے مابین تعلقات میں ہمیشہ بہتری کے لیے کام کیا۔ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ مرحوم نے مشترکہ بین الاقوامی امور میں بھی ہمیشہ بہترین معاونت کی۔