کوئٹہ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت لہڑی نے مسلم لیگ(ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی پیٹرک سینٹ مسیح کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنجہانی کی عوامی خدمات اور اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ رکن اسمبلی پیٹرک سینٹ مسیح کی وفات سے صوبائی اسمبلی ایک مخلص ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ان کی عوامی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آنجہانی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔