سرینگر 24مئی ( اے پی پی )مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں آج سرینگر میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست ریلی نکالی گئی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہر کے علاقے وانگن پورہ میں نکالی گئی ریلی کے شرکاءنے ”ہم کیا چاہتے آزادی اور جیوے جیوے پاکستان “ جیسے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ ریلی کا اہتمام بھارتی فوجیوں کے …
میر واعظ کے زیر قیادت سرینگر میں بھارت مخالف ریلی نکالی گئی اقوام متحدہ کا فوجی مبصرگروپ کنٹرول لائن پر کشیدگی ختم کرانے میں مدددے

مزید خبریں
سرینگر 24مئی ( اے پی پی )مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں آج سرینگر میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست ریلی نکالی گئی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہر کے علاقے وانگن پورہ میں نکالی گئی ریلی کے شرکاءنے ”ہم کیا چاہتے آزادی اور جیوے جیوے پاکستان “ جیسے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ ریلی کا اہتمام بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل ، چھاپوں اور نوجوانوںکی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیلئے کیاگیا تھا۔ ریلی میںخواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حریت کارکن مولانا سرجان برکاتی کی مسلسل نظربندی کی شدید مذمت کی ہے جو 2016سے بھارت کی جیل میں نظربند ہیں۔








