میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں یوم تکبیر کی پُروقار تقریب کا انعقاد

141

کوئٹہ۔ 29 مئی (اے پی پی):میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں یوم تکبیر کی پروقار تقریب وائس چانسلر پروفسر جہاں وش کریم کی زیر صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ، رجسٹرار محمد نعیم ودیگر فیکلٹی ممبران سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی نے پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے قوم کے ہیرو ہیں ، ہمیں بھی ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانی ہونگی ، یوم تکبیر ہمیں پاکستان کے دفاع و سلامتی کادرس دیتا ہے ،پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے افراد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے ہماری مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا اور دشمن کو بتادیا کہ ہم اپنے دفاع و سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ۔قبل ازیں یوم تکبیر کے عنوان پر یونیورسٹی طلباء نے ملکی تسخیر پر مفصل روشنی ڈالی اور ملی نغمے بھی پیش کیے جن کو حاضرین تقریب نے خوب سراہا۔