پاکستان کا شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے پر گہری تشویش کا اظہار ، میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی ہے ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی قرار دیا ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے …
میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی ہے ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
پاکستان کا شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے پر گہری تشویش کا اظہار ،
میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی ہے ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی قرار دیا ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ یہ اقدام سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی ہے۔پاکستان نے توقع ظاہر کی ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہی گا جو علاقائی امن واستحکام کیلئے نقصان دہ ہو۔ ترجمان کے مطابق پاکستان جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا حامی ہے، ہم ہر اس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جس سے خطے میں امن واستحکام کو خطرہ ہو۔








