میزان بینک لمیٹڈکے خالص منافع میں تیسری سہ ماہی کے دوران ایک فیصداضافہ

206
Meezan Bank

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):میزان بینک لمیٹڈکے بعدازٹیکس منافع میں کیلنڈرسال کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصدکااضافہ ہواہے۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈرسال کی تیسری سہ ماہی میں میزان بینک کو25.77 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں بینک کو25.451ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

سال کی تیسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 14.39 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں 14.21روپے تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے ستمبرتک کی مدت میں بینک کو77.52 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواجوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34فیصدزیادہ ہے، سال کے پہلے 9ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 43.28روپے رہی۔