میزان بینک پاکستان میں موٹر سازی کے شعبہ کی ترقی کےلئے 5 ارب روپے سے زائد کا قرضہ دے گا

260
جاز کیش اور میزان بینک کے درمیان ملک بھرمیں ترسیلات زر کی وصولی کوآسان بنانے کیلئے شراکت داری معاہد طے پا گیا

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) میزان بینک پاکستان میں موٹر سازی کے شعبہ کی ترقی کے لئے 5 ارب روپے سے زائد کا قرضہ دے گا۔ میزان بینک کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت بینک مجموعی طور پر موٹر سازی کے اس پلانٹ کے لئے 5 ارب 66 کروڑ روپے فراہم کرے گا۔ ہنڈائی موٹرز نشاط گروپ، سوجز کارپوریشن (جاپان) اور ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ موٹر سازی کا یہ پلانٹ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں لگایا جائے گا اور یہ 70 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا۔ اس پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 15 ارب روپے ہے۔