میلاد النبی ﷺتقریبات کے انعقاد میں محکمہ اوقاف سبقت لے گیا

242
میلاد النبی ﷺ

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):میلاد النبی ﷺ تقریبات کے انعقاد میں محکمہ اوقاف سبقت لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں چار سو سے زائد محافل ِ میلاد اور رحمتہ للعالمینﷺ کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا جبکہ11 اور12 ربیع الاول کو منعقدہ مرکزی تقریبات میں وزیر اعلی پنجاب نے بطور مہمانِ خصوسی شرکت کی۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 12 ربیع الاول کو سرکاری سطح پر ” عالمی محفلِ میلاد مصطفی ۖکا انعقاد داتا دربار میں ہوا، جس میں عالم اسلام کی عظیم یونیورسٹی "جامع الازہر ” کے رئیس الدکتوراسامہ حسن ترکی سے الشیخ جمال الشوکہ اور تنزانیہ سے الشیخ فردان آدم سمیت بلادِ اسلامیہ سے دیگر شخصیات نے شرکت۔ 11 ربیع الاول کوالحمرا ہال، دی مال لاہورمیں منعقدہ” صوبائی رحمتہ للعالمینۖ کانفرنس” کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے مقابلہ کتب ِ سیرت طیبہۖ اور مجموعہ ہائے نعت ۖ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں میں اعزازات بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر سال1444ھ میں طبع ہونے والی کتب جو1445ھ کے مقابلہ میں پیش کی گئیں، ان میں سیرت طیبہ ۖ پر لکھی جانے والی اردو زبان میں ڈاکٹر حافظ محمد سعد اللہ کی کتاب” نبی رحمت ۖ کی شخصیت "، پنجابی زبان میں صابر انصاری کی کتاب ” سوہنا مدینے والا "،اور ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم کی کتاب ” اکھراں وچ خوشبوواں "۔ جبکہ مجموعہ نعت اردو میں مقصود علی شاہ کی کتاب” میزاب عطا” اول انعامات کی حقدار قرار پائیں۔دریں اثنا وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے منصفین میں اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔