- Advertisement -
کراچی۔ 26 مئی (اے پی پی):میمن گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1530گرام اعلی کوالٹی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی۔پیر کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں یوسف بلوچ ولد عبد الکریم عرف وگن اور محمد یوسف بلوچ ولد مراد بلوچ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میمن گوٹھ کی حدودمیں منشیات فروخت کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601452
- Advertisement -