کینبرا۔14جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ ٹی ٹونٹی کا 14 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، لیگ میں کل(بدھ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا 35واں میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور سڈنی سکسرزکی ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ ،اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ بگ بیش …
مینزبگ بیش لیگ ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور سڈنی سکسرزکی ٹیمیں بدھ کو ایڈیلیڈ میں آمنے سامنے ہوں گی

مزید خبریں
کینبرا۔14جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ ٹی ٹونٹی کا 14 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، لیگ میں کل(بدھ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا 35واں میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور سڈنی سکسرزکی ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ ،اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، دفاعی چیمپئن برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ برسبین ہیٹ کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27 جنوری 2025 کو کھیلا جائے گا








