مینزبگ بیش لیگ ، سڈنی تھنڈر اور سدنی سکسرز کے درمیان چیلنجر میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

110
Men's Big Bash League
Men's Big Bash League

کینبرا۔23جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ ٹی ٹونٹی کا 14 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، لیگ میں کل(جمعہ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا چیلنجر میچ سڈنی تھنڈر اور سدنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ،سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، دفاعی چیمپئن برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ برسبین ہیٹ کی ٹیم لیگ کے 14 ویں ایڈیشن کی دفاعی چیمپئن ہے ۔

ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچ کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27 جنوری 2025 کو کھیلا جائے گا۔